Govt of Pakistan Banned all Jobs Notification Issued

Latest News Updates Govt of Pakistan Banned all Jobs Notification Issued 2017 All detail of notification is mention below follow us at our website for more latest notifications

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے بچت اسکیم کے تحت سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی جب کہ اس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں نئی بھرتیوں پر پابندی بچت اسکیم کے تحت لگائی گئی اور سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر پابندی کا اطلاق گریڈ ایک سے 20 تک کی آسامیوں پر ہوگا۔نوٹی فکیشن کے مطابق ترقیاتی اور غیر ترقیاتی منصوبوں پر کنسلٹنٹ بھرتی کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کو بھی نئی بھرتیوں سے روک دیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق 14 ستمبر تک مشتہر آسامیوں پر بھرتی مکمل کرنے کی اجازت ہو گی جب کہ محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کی اہم آسامیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔